1
گجرات کے چناب پل پر ایک سنگین حادثہ پیش آیا جس میں ٹرک اور مسافر وین کے تصادم کے نتیجے میں نو افراد زخمی ہو گئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی اور فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو محفوظ نکالا۔
حادثے میں زخمی ہونے والوں میں شامل ہیں
اشفاق عمر (50 سال)، ٹیوٹا ہائی ایس ڈرائیور
فتح علی (40 سال)
محمد شریف (60 سال)
میرافسر (42 سال)
سادیہ (28 سال)
بشیراں بی بی (60 سال)
عظمی (40 سال)
ارم بی بی (42 سال)
مسز قیوم (60 سال)
ریسکیو عملے نے 14 ریسکیورز اور 8 ایمرجنسی وہیکلز کے ذریعے فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ 3 زخمیوں کا علاج موقع پر ہی کیا گیا جبکہ باقی 6 متاثرہ افراد کو عزیز بھٹی شہید ہسپتال (DHQ) گجرات منتقل کیا گیا تاکہ مکمل طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
