ٹک ٹاکرز بہن بھائیوں کی 13 کروڑ کی مبینہ ڈکیتی ، ریمانڈ میں 4 روز کی توسیع

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے پی ای سی ایچ ایس میں 13 کروڑ روپے کی مبینہ ڈکیتی میں گرفتار ٹک ٹاکرز بہن بھائیوں سمیت 4 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کر دی ہے۔

سماعت کے دوران پولیس نے گرفتار ملزمان نمرہ شاہ، شہریار، یسرا اور شہروز کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ مزید برآمدگی کے لیے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔

latest urdu news

دوران سماعت، ملزمہ نمرہ شاہ نے عدالت کے روبرو مؤقف اختیار کیا کہ اسے پولیس نے جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ عدالت نے ابتدائی مشاہدے میں کہا کہ یہ تو "ٹیٹو کا نشان” لگتا ہے، تاہم احتیاطاً ملزمہ کا میڈیکل کرانے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔

ملزمان کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ برآمد شدہ سامان کی ملکیت واضح نہیں کی گئی، جس سے تفتیش میں شفافیت پر سوالات اٹھتے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران کچھ برآمدگیاں ہوئی ہیں، تاہم مزید ریکوری درکار ہے۔

یاد رہے کہ اس مقدمے میں شامل بعض ملزمان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر خاصی شہرت رکھتے ہیں، اور الزام ہے کہ انہوں نے کروڑوں روپے کی مبینہ ڈکیتی کی منصوبہ بندی اور معاونت کی۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد تمام ملزمان کا جسمانی ریمانڈ چار روز کے لیے بڑھا دیا اور پولیس کو تفتیش جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter