گجرات کا مینڈیٹ چرانے والے چند دن کے مہمان ہیں:چوہدری پرویز الٰہی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے گجرات کی سیاسی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والے اب چند دن کے مہمان ہیں اور جلد حق کا بول بالا ہوگا۔

latest urdu news

چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ مخالفین نے صرف انتقامی کارروائیاں کیں، لیکن عوام اب سب سمجھ چکے ہیں۔ ان کے مطابق "اندھیری رات جلد چھٹ جائے گی” اور عوام کا مینڈیٹ بحال ہوگا۔

سابق وزیراعلیٰ نے موجودہ انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گجرات کے تمام بڑے میگا پراجیکٹس ان کی حکومت نے منظور کروائے تھے، مگر موجودہ حکمرانوں نے فنڈز روک کر ترقیاتی کاموں کو متاثر کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اپنی تختیاں لگانے والے کبھی اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے، اور جو فنڈز روکے گئے تھے انہیں بحال کروا کر ترقی کا سفر وہاں سے دوبارہ شروع کیا جائے گا جہاں سے رکا تھا۔

یہ بارشی پانی نہیں ان کی نالائقی ہے، چوہدری پرویز الٰہی

چوہدری پرویز الٰہی نے گجرات کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل ترین حالات میں عوام نے ان کا ساتھ دیا اور وفا کی مثال قائم کی۔ انہوں نے کہا کہ پوری الٰہی فیملی گجرات کے غیور عوام کی مشکور ہے اور انہیں کبھی مایوس نہیں کیا جائے گا۔

یہ ملاقات گجرات کے سیاسی منظرنامے اور ترقیاتی منصوبوں کی بحالی کے حوالے سے مستقبل کی حکمت عملی کے لیے بھی اہم سمجھی جا رہی ہے، جس میں عوامی نمائندوں کی شرکت اور منصوبوں کی رفتار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter