طالبان حکومت کے ترجمان نے کابل، پکتیا اور قندھار میں بمباری کے واقعات کی تصدیق کر دی ہے۔
افغان میڈیا کے مطابق مختلف شہروں میں رات گئے فضائی حملے کیے گئے جن میں طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
رپورٹس کے مطابق دارالحکومت کابل میں رات تقریباً ایک بج کر 50 منٹ پر طالبان کے ایک فوجی مرکز پر فضائی حملہ کیا گیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی۔
افغان میڈیا نے یہ بھی بتایا ہے کہ صوبہ پکتیا میں طالبان کے منصوری کور پر دو مرتبہ بمباری کی گئی۔ حملوں کے نتیجے میں ہونے والے ممکنہ جانی یا مالی نقصان کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آ سکیں۔
افغانستان میں سابق پولیس کمانڈر قتل، طالبان رجیم کی ریاستی دہشتگردی جاری
دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ رات 12 بجے کے بعد قندھار کی فضاؤں میں ایک پاکستانی طیارہ پرواز کرتا ہوا دیکھا گیا، تاہم اس حوالے سے سرکاری سطح پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔
واقعے کے بعد خطے میں کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
