بھارت کی ریاست اترپردیش میں ایک انوکھے واقعے نے باراتیوں اور مقامی آبادی کو حیرت میں ڈال دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سنیل کمار گوتھم اپنی بارات کے ہمراہ دلہن لینے سسرال پہنچا، جہاں رات کو دلہا اور دلہن نے رومانوی گانوں پر اسٹیج پر رقص بھی کیا اور شادی کی تمام رسومات مکمل کیں۔
دلہن شادی کے دوسرے دن نقدی اور زیورات لیکر فرار
تاہم علی الصبح جب رخصتی کی تیاریاں کی جا رہی تھیں تو دلہن اچانک لاپتہ پائی گئی۔ اہلِ خانہ نے اسے گھر، محلے اور قریبی علاقوں میں تلاش کیا، یہاں تک کہ منادی بھی کرائی گئی، مگر دلہن کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔
بالآخر دلہا اپنے باراتیوں کے ساتھ مایوس ہو کر واپس لوٹ گیا۔
دلہا کے گھر والوں نے الزام لگایا کہ دلہن کسی اور کے ساتھ بھاگ گئی ہے، تاہم دلہن کے اہلِ خانہ نے یہ الزام مسترد کرتے ہوئے واقعے کی پولیس میں شکایت درج کروا دی ہے۔
