شادی نہ کرنے پر شکر گزار ہوں: فیصل رحمان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینئر اداکار فیصل رحمان نے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنی نجی زندگی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ شادی نہ کرنے کے فیصلے پر وقت کے ساتھ ساتھ شکر گزار ہوتے جا رہے ہیں۔

latest urdu news

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ آزادی کے ساتھ زندگی گزاری اور کسی بھی قسم کی وابستگی کو مشکل تصور کرتے ہیں۔

فیصل رحمان نے بتایا کہ انہیں کبھی محبت نہیں ہوئی اور وہ ہمیشہ خود سے محبت کرتے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ کسی عشق میں مبتلا رہے ہوں گے، مگر حقیقت یہ ہے کہ وہ کبھی اس جذبے کا تجربہ نہیں کر پائے۔

اداکار نے یہ بھی کہا کہ ان کے شادی شدہ دوست آج بھی انہیں حسرت بھری نگاہوں سے دیکھتے ہیں، کیونکہ وہ جب چاہیں جہاں چاہیں جا سکتے ہیں جبکہ شادی شدہ افراد ایسی آزادی سے محروم ہوتے ہیں۔

ارباز خان نے خوشبو سے طلاق کی تصدیق کر دی

ڈمپل سے متعلق سوال پر فیصل رحمان نے دعویٰ کیا کہ ان کا ڈمپل اداکارہ ہانیہ عامر سے زیادہ مشہور ہے، کیونکہ وہ انڈسٹری میں ہانیہ سے کہیں پہلے آئے اور ان کے مداحوں کی تعداد بھی کافی زیادہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ان کا ڈمپل قدرتی ہے اور کسی قسم کی سرجری کا نتیجہ نہیں۔

آخر میں فیصل رحمان کا کہنا تھا کہ وہ آج بھی شادی کے حق میں نہیں اور اپنی آزاد زندگی سے مطمئن ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter