سوئٹزرلینڈ میں آتشزدگی، ہلاکتیں 47 تک جا پہنچیں، وجہ سامنے آ گئی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوئٹزرلینڈ کے ایک مشہور اسکی ریزورٹ ٹاؤن میں واقع بار میں سالِ نو کی تقریب کے دوران ہونے والی ہولناک آتشزدگی میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 47 ہو گئی ہے، جبکہ 115 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر کے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، جن میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

latest urdu news

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ نیو ائیر نائٹ کے موقع پر پیش آیا، جب بار میں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔ سوئس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرین میں غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں۔ فرانسیسی وزارتِ خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ حادثے کے بعد فرانس کے 8 شہری تاحال لاپتہ ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔

ابتدائی تحقیقات میں آگ لگنے کی وجہ بھی سامنے آ گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بار میں آگ ایک ویٹر کی غیر ارادی غلطی کے باعث لگی، جو دیکھتے ہی دیکھتے پورے بار میں پھیل گئی۔ عمارت میں لکڑی کا فرش اور اندرونی ڈھانچہ ہونے کے باعث آگ نے انتہائی تیزی سے شدت اختیار کر لی، جس سے لوگوں کو نکلنے کا موقع نہ مل سکا۔

افغانستان میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 17 افراد ہلاک، متعدد زخمی

حادثے پر سوئٹزرلینڈ کے صدر نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے برن شہر میں پانچ روز تک قومی پرچم سرنگوں رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ مختلف ممالک کے سربراہان کی جانب سے بھی تعزیت اور ہمدردی کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بھی واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مشکل وقت میں پاکستان، سوئس حکومت اور سوئٹزرلینڈ کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

یہ واقعہ سوئٹزرلینڈ کی حالیہ تاریخ کے بدترین حادثات میں شمار کیا جا رہا ہے، جبکہ حکام کی جانب سے مکمل تحقیقات اور ذمہ داروں کے تعین کا عمل جاری ہے۔

شیئر کریں:

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter