کھیلوں کو سیاست سے پاک ہونا چاہیے ، طاہر علی شاہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، پولینڈ میں گرینڈ اوورسیز پاکستانی الائنس کے صدر اور قومی ہاکی ٹیم کے سابق کھلاڑی سید طاہر علی شاہ نے کہا ہے کہ کھیلوں کو سیاسی اثر و رسوخ سے آزاد کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

قومی کھیل ہاکی کی زبوں حالی پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے موجودہ صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن طارق مسوری پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ وہ گزشتہ ڈیڑھ برس میں ہاکی کے لیے فنڈز لانے میں ناکام رہے، جبکہ ذاتی مفاد کے تحت ایک کروڑ روپے سے زائد ٹی اے/ڈی اے کے طور پر وصول کر چکے ہیں۔

latest urdu news

سید طاہر علی شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی کو ایک غیر پیشہ ور فرد کے سپرد کر دینا قومی کھیل کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہاکی دوبارہ اپنے مقام پر واپس آئے تو حکومت کو چاہیے کہ کھیلوں کو ہر قسم کی سیاسی مداخلت سے پاک کرے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں قومی کھیل ہاکی کے تو ویسے ہی برے حالات ہیں ، باقی کرکٹ کے بھی حالات آج کل کمزور ہیں ۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter