جہلم میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے لیے خصوصی کریک ڈاؤن

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے ضلع پولیس نے بھرپور کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔

latest urdu news

شہر کی اہم شاہراہوں، چوکوں اور داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی ناکہ بندی کی گئی ہے، جہاں ٹریفک پولیس اور اضافی نفری تعینات ہے تاکہ شہریوں میں قوانین کی پاسداری کو یقینی بنایا جا سکے۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کے مطابق اس مہم کا بنیادی مقصد حادثات کی روک تھام، شہریوں کی حفاظت اور بڑھتے ہوئے ٹریفک مسائل جیسے بغیر لائسنس ڈرائیونگ، کم عمر ڈرائیونگ، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانا، اوور اسپیڈنگ اور غلط پارکنگ پر قابو پانا ہے۔

ناکوں پر موجود اہلکار شہریوں کو ٹریفک قوانین کے متعلق ضروری آگاہی فراہم کر رہے ہیں اور خلاف ورزی کی صورت میں بلا امتیاز کارروائی کی جا رہی ہے۔

جہلم کی خوبصورتی اور سہولیات کے لیے ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کیے جائیں، ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن

ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور پولیس شہریوں کے محفوظ سفر کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔

شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ قوانین پر سختی سے عمل کریں اور پولیس کے ساتھ تعاون کر کے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

پولیس حکام نے مزید کہا کہ یہ کارروائیاں مستقل بنیادوں پر جاری رہیں گی تاکہ جہلم میں ٹریفک کے بہاؤ کو منظم کیا جا سکے اور حادثات کی شرح میں نمایاں کمی لائی جا سکے۔ شہریوں کی فلاح اور حفاظت کے لیے قوانین پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter