جمعہ, 25 اپریل , 2025

سال 2025 میں سورج اور چاند کو کتنی بار گرہن لگے گا؟

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ سال 2025 میں دو سورج اوردو چاند گرہن ہوں گے۔ رواں سال پہلا چاند گرہن 14 مارچ کو ہوگا جبکہ پہلا سورج گرہن 29 مارچ کو ہوگا۔

کراچی: 2024 اپنے تمام رنگوں اور یادوں کے ساتھ اختتام کو پہنچا اور سال 2025 کا آغاز ہو چکا ہے۔ اس نئے سال میں سورج اور چاند گرہن کے امکانات کو لے کر لوگوں کی دلچسپی بڑھ گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، سال 2025 میں دو سورج اور دو چاند گرہن متوقع ہیں۔

latest urdu news

سال کا پہلا سورج گرہن 29 مارچ کو ہوگا، لیکن یہ پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔ دوسرا سورج گرہن 21 سے 22 ستمبر کے درمیان ہوگا اور یہ بھی پاکستان میں نہیں دکھائی دے گا۔

چاند گرہن کے حوالے سے بات کی جائے تو، سال 2025 کا پہلا چاند گرہن 14 مارچ کو ہوگا جو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8:57 منٹ پر شروع ہوگا، لیکن چونکہ اس وقت پاکستان میں دن ہو گا، یہ گرہن یہاں نظر نہیں آئے گا۔

رواں سال کا دوسرا جزوی چاند گرہن 7 اور 8 ستمبر کی درمیانی شب کو ہوگا۔ یہ چاند گرہن پاکستانی وقت کے مطابق رات 8:28 منٹ پر شروع ہو کر 1:55 منٹ پر اختتام پذیر ہوگا۔ یہ چاند گرہن پاکستان سمیت یورپ، ایشیا اور افریقہ میں دکھائی دے گا۔

زمین پر سورج گرہن اُس وقت ہوتا ہے جب چاند سورج اور زمین کے درمیان آ جاتا ہے، جس سے زمین سے سورج کا کچھ یا پورا حصہ نظر نہیں آتا۔ سورج اور چاند کے درمیان کا فاصلہ زمین سے 400 گنا زیادہ ہے، اس لیے زمین سے سورج گرہن واضح طور پر نہیں دیکھا جا سکتا۔ مزید یہ کہ سورج گرہن ہر جگہ نہیں دکھائی دیتا۔

چاند گرہن اُس وقت ہوتا ہے جب زمین چاند اور سورج کے درمیان آ جاتی ہے، جس سے چاند پر سورج کی روشنی نہیں پڑتی اور چاند نظر نہیں آتا۔ چاند گرہن کبھی جزوی اور کبھی مکمل ہوتا ہے، جو چاند کی گردش پر منحصر ہے۔ ناسا کے مطابق، چاند گرہن کے دوران، چاند زمین کے سائے میں آ جاتا ہے، مگر کچھ روشنی چاند تک پہنچتی رہتی ہے۔

pakistan news urdu latest

شیئر کریں:
frontpage hit counter