سرائے عالمگیر: سکول وین میں آگ بھڑک اٹھی، بچے بحفاظت نکال لیے گئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرائے عالمگیر کے نواحی علاقے دس پلیاں کے مقام پر ایک افسوسناک واقعے میں سکول وین کو شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ لگ گئی۔

latest urdu news

واقعہ کے وقت وین میں بچے موجود تھے، تاہم ڈرائیور کی بروقت اور جرات مندانہ کارروائی کے باعث تمام بچوں کو بحفاظت وین سے نکال لیا گیا، جس سے ممکنہ جانی نقصان سے بچاؤ ممکن ہو سکا۔

گجرات: باپ نے بڑے بیٹے کے ساتھ مل کر چھوٹے بیٹے کو قتل کردیا

عینی شاہدین کے مطابق آگ اتنی شدید تھی کہ کچھ ہی لمحوں میں پوری وین کو لپیٹ میں لے لیا اور گاڑی مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئی۔

ریسکیو ادارے اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتِ حال کا جائزہ لیا، جبکہ والدین اور اہل علاقہ نے وین کی حالت اور سکول انتظامیہ کی غفلت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ حکام نے واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter