سعودی عرب میں عیدالفطر پر نجی شعبے کے لیے 4 روزہ تعطیلات کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 سعودی عرب کی حکومت نے نجی اور غیر منافع بخش اداروں کے لیے عیدالفطر کے موقع پر چار روزہ تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

latest urdu news

عرب خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت نے اعلان کیا ہے کہ عیدالفطر کی تعطیلات بدھ، 18 مارچ (29 رمضان) کو کام کے اختتام سے شروع ہوں گی اور چار دن تک جاری رہیں گی۔

سرکاری ترجمان محمد الرزقی نے تصدیق کی کہ نجی اور غیر منافع بخش شعبے کے تمام ادارے اس مدت کے دوران بند رہیں گے تاکہ ملازمین عید کے موقع پر اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزار سکیں۔

دوسری جانب پاکستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں عیدالفطر 21 مارچ 2026 بروز ہفتہ ہونے کا امکان ہے۔ کابینہ ڈویژن نے بھی عام تعطیلات اور اختیاری چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت 21، 22 اور 23 مارچ 2026 عیدالفطر کی تین چھٹیاں ہوں گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter