سعودی و امریکی وزرائے خارجہ کا رابطہ، عالمی امور اور شراکت داری پر گفتگو

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض،سعودی عرب اور امریکہ کے وزرائے خارجہ کے درمیان اہم ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ صورتحال، بین الاقوامی چیلنجز اور دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے خطے میں جاری تنازعات، سیکیورٹی کی صورتحال، اور عالمی جغرافیائی حالات کے تناظر میں باہمی مؤقف پر بات چیت کی۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق اس رابطے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے طریقوں پر بھی غور کیا گیا، خاص طور پر دفاع، تجارت، اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوا۔

رابطے میں مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی، اسرائیل-غزہ تنازع، اور یمن کی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی، جبکہ دونوں رہنماؤں نے عالمی امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔ اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ سعودی عرب اور امریکہ خطے میں پائیدار استحکام کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔

یاد رہے کہ امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات ایک طویل عرصے سے اسٹریٹجک نوعیت کے ہیں جن میں اقتصادی، دفاعی اور سکیورٹی تعاون شامل ہے، حالیہ عالمی حالات میں دونوں ممالک کا مسلسل رابطے میں رہنا خطے میں امن و استحکام کے لیے نہایت اہمیت رکھتا ہے۔

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter