فاسٹ بولر سلمان مرزا کا نجی ٹی وی چینل کے صحافی کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر سلمان مرزا نے ایک نجی نیوز چینل کی جانب سے نشر کی جانے والی خبر پر سخت ردعمل دیتے ہوئے متعلقہ صحافی کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

latest urdu news

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے سری لنکا کے دورے کے دوران پاکستانی کھلاڑی مبینہ طور پر نامناسب رویے میں ملوث تھے اور ہوٹل انتظامیہ نے اس حوالے سے ٹیم مینجمنٹ کو باضابطہ شکایت بھی کی تھی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا تھا کہ مبینہ واقعے کے بعد ٹیم مینجمنٹ نے معاملے کا جائزہ لیا اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کھلاڑی پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کی اختتامی تقریب میں رکی مارٹن آواز کا جادو جگائیں گے

تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس خبر کو فوری طور پر مسترد کرتے ہوئے اسے غیر مصدقہ اور گمراہ کن قرار دیا۔ بورڈ کا کہنا تھا کہ بغیر تصدیق کے اس قسم کی خبریں نشر کرنا غیر ذمہ دارانہ صحافت ہے اور اس معاملے میں ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کا حق محفوظ رکھا جاتا ہے۔

بعد ازاں سلمان مرزا نے بھی سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے خبر کی سختی سے تردید کی۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا میں گردش کرنے والی خبر بے بنیاد ہے اور وہ اس قسم کی سستی صحافت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ کوئی بھی میڈیا ادارہ بغیر تصدیق کے ایسی خبریں نشر نہیں کر سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ پہلے ہی اس خبر کو جھوٹا قرار دے چکا ہے اور وہ اس معاملے پر قانونی کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

سلمان مرزا نے حکومتِ پاکستان سے بھی اپیل کی کہ غلط معلومات پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ اس طرح کی غیر ذمہ دارانہ رپورٹس سے بچا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter