سلمان خان کو اداکارہ کے چھونے سے لاحق خطرناک بیماری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں ایک نایاب اور تکلیف دہ بیماری کا سامنا رہا ہے، جس کا آغاز 2007 میں فلم پارٹنر کے سیٹ پر ہوا۔

latest urdu news

اداکار کے مطابق، شوٹنگ کے دوران ان کی ساتھی اداکارہ لارا دتہ نے ان کے چہرے سے بال ہٹائے، جس پر انہیں چہرے میں ایک تیز درد محسوس ہوا۔ اس وقت تو انہوں نے بات کو مذاق میں لیا، لیکن وہ لمحہ ایک سنگین بیماری کی شروعات تھی۔

سلمان خان نے ایک ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس درد نے ان کی روزمرہ زندگی کو بری طرح متاثر کیا۔ انہیں نہ صرف کھانے اور بولنے میں دشواری ہوتی تھی، بلکہ ہر چند منٹ بعد چہرے میں تیز درد اٹھتا تھا، جو برداشت سے باہر ہوتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ابتدا میں یہ درد اتنا شدید ہوتا تھا کہ لوگ اسے دانت یا منہ کی کوئی عام بیماری سمجھتے رہے۔

شادی کے بغیر باپ بننے کی خواہش، سلمان خان نے مداحوں کو چونکا دیا

طبی معائنے کے بعد سلمان کو جس بیماری کی تشخیص ہوئی، وہ ٹرائی جیمینل نیورالجیا کہلاتی ہے۔ یہ بیماری چہرے کی ایک بڑی نرو پر اثر ڈالتی ہے، جس کی وجہ سے معمولی چھونا، کھانا یا ہوا کا لگنا بھی شدید درد کا باعث بنتا ہے۔ سلمان نے بتایا کہ وہ روزانہ 750 ملی گرام تک درد کش دوا لیتے تھے اور کئی بار مشروبات سے وقتی آرام حاصل کرتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس تکلیف نے انہیں تقریباً سات سال تک متاثر رکھا، لیکن اس کے باوجود انہوں نے کبھی کام سے پیچھے ہٹنے کا سوچا تک نہیں۔ اپنی پسلیاں ٹوٹنے یا دیگر جسمانی مسائل کے باوجود وہ ہمیشہ فلمی ذمہ داریوں پر ڈٹے رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چاہے دماغ میں اینیورزم ہو یا جسم میں دیگر پیچیدگیاں، وہ محنت اور مسلسل کام پر یقین رکھتے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter