اداکارہ سعدیہ امام کی روتے ہوئے ویڈیو نے مداحوں کو پریشان کر دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف اداکارہ، ماڈل اور میزبان سعدیہ امام نے انسٹاگرام پر ایک افسردہ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ آبدیدہ نظر آ رہی ہیں۔

latest urdu news

اداکارہ کی یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی، جس نے ان کے مداحوں اور فالوورز کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

ویڈیو میں سعدیہ امام کی آنکھوں میں آنسو نمایاں ہیں اور بیک گراؤنڈ میں ایک دل کو چھو لینے والا غمگین نغمہ چل رہا ہے۔

ویڈیو کے ساتھ اداکارہ نے کیپشن میں صرف دو الفاظ لکھے: "اداس موڈ” اور اس کے ساتھ ہارٹ بریک کا ایموجی بھی شیئر کیا۔

سعدیہ امام کی اس پوسٹ کے بعد مداحوں کی جانب سے کمنٹس کا تانتا بندھ گیا۔

سوشل میڈیا صارفین اور ساتھی فنکار نہ صرف ان سے اداسی کی وجہ پوچھ رہے ہیں بلکہ ان کے لیے دعا اور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔

تاہم، اب تک سعدیہ امام کی طرف سے اس اداسی کی کوئی واضح وضاحت یا بیان سامنے نہیں آیا، جس کی وجہ سے مختلف قیاس آرائیاں جنم لے رہی ہیں۔

کچھ صارفین ان کی نجی زندگی سے متعلق پریشانیوں کا امکان ظاہر کر رہے ہیں، جبکہ دیگر ان کی ویڈیو کو صرف ایک فنکارانہ اظہار قرار دے رہے ہیں۔

مداحوں کی امید ہے کہ سعدیہ امام جلد اس غمگین کیفیت سے باہر نکلیں گی اور اپنی خوش مزاجی اور مثبت توانائی کے ساتھ دوبارہ سوشل میڈیا پر واپس آئیں گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter