4
ڈنگہ میں نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر کھاریاں کینٹ کے رہائشی شان انور کو لوٹ لیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان شہری سے ساڑھے بارہ لاکھ روپے نقدی چھین کر موقع سے فرار ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی، تاہم ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
تھانہ ڈنگہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔