دریاؤں میں پانی کی صورتحال سے متعلق رپورٹ جاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ رپورٹ جاری کردی ہے۔

latest urdu news

ترجمان کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 95 ہزار 300 کیوسک جبکہ اخراج 50 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسی طرح دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 43 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 32 ہزار کیوسک ہے، جب کہ چشمہ بیراج پر پانی کی آمد 99 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 85 ہزار کیوسک ہے۔

ہیڈ مرالہ پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 28 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 19 ہزار 100 کیوسک ہے، جبکہ نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد اور اخراج دونوں 37 ہزار کیوسک ہیں۔

ترجمان کے مطابق تربیلا ریزروائر میں آج پانی کی سطح 1444.30 فٹ ہے، جہاں 9 لاکھ 2 ہزار ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہے، منگلا ریزروائر میں پانی کی سطح 1137 فٹ اور ذخیرہ 12 لاکھ 35 ہزار ایکڑ فٹ تک پہنچ چکا ہے۔

چشمہ ریزروائر میں آج پانی کی سطح 646.90 فٹ اور ذخیرہ 2 لاکھ 8 ہزار ایکڑ فٹ ہے،تینوں بڑے ذخائر تربیلا، منگلا اور چشمہ میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ اس وقت 23 لاکھ 45 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter