راولپنڈی: شادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ کرنے والی دلہن گرفتار، دلہا فرار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی: پولیس نے تھانہ مندرہ کے علاقے میں اپنی شادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ کرنے والی دلہن Sana Shabbir کو گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا، جبکہ دلہا شہریار علی پولیس کو دیکھ کر فرار ہو گیا۔

latest urdu news

ایکسپریس نیوز کے مطابق، دلہن کی ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کیا۔ موقع سے پانچ خول اور پسٹل میں لوڈڈ چار گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔ دلہن نے ابتدائی بیان میں کہا کہ پسٹل اس کے شوہر کا ہے، لیکن اس کا کوئی لائسنس موجود نہیں تھا۔

پولیس نے دلہا اور دلہن کے خلاف ہوائی فائرنگ اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا، جس کی مدعیت اے ایس آئی وسیم کر رہے ہیں۔ برآمد ہونے والے اسلحہ اور گولیاں فرانزک ٹیسٹ کے لیے لاہور لیبارٹری بھیج دی گئی ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ دلہا کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں اور جلد اسے بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter