راکھی ساونت نے پیاری مریم کے انتقال پر خانہ کعبہ میں دعا کی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پاکستان کی معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر پیاری مریم کے اچانک انتقال پر بالی وڈ کی اداکارہ راکھی ساونت نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے خانہ کعبہ میں دعا کی اور ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

latest urdu news

پیاری مریم دو جڑواں بچوں کی پیدائش کے بعد اسپتال میں انتقال کرگئیں۔ اہل خانہ کے مطابق ڈیلیوری کے بعد ان کا بلڈ پریشر خطرناک حد تک بڑھ گیا اور شدید خون بہنے کے باعث انہیں بچایا نہیں جا سکا۔ ان کے اچانک انتقال نے نہ صرف اہل خانہ بلکہ سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل کمیونٹی کو بھی شدید صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔

پیاری مریم اپنی خوش مزاجی، نرم گفتگو اور مثبت شخصیت کے باعث عوام میں خاص مقبول تھیں۔ وہ چھوٹے وی لاگز اور لِپ سنک ویڈیوز بناتی تھیں، جنہیں لاکھوں صارفین پسند کرتے تھے۔ ان کے یوٹیوب چینل پر تقریباً ایک لاکھ اٹھانوے ہزار سبسکرائبرز، ٹک ٹاک پر 23 لاکھ سے زائد فالوورز، اور انسٹاگرام پر ایک لاکھ 33 ہزار فالوورز موجود تھے۔ ان کی اچانک موت نے پرستاروں میں غم کی لہر دوڑا دی اور متعدد اداکاروں اور سوشل میڈیا شخصیات نے بھی تعزیت کی۔

ہانیہ عامر میرے بھائی سلمان خان سے شادی کرلے، راکھی ساونت کی خواہش

راکھی ساونت کو پیاری مریم کے انتقال کی خبر اس وقت ملی جب وہ عمرہ کے لیے خانہ کعبہ میں موجود تھیں۔ انہوں نے مریم کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا، ’’میں پیاری مریم کے لیے دعا کرتی ہوں۔ اللہ انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ بہت افسوسناک خبر سنی ہے۔ یا اللہ، انہیں جنت میں جگہ دے۔ وہ ٹک ٹاکر تھیں، بہت فرمانبردار بیوی تھیں۔ یا اللہ، انہیں معاف فرما۔ اللہ ہو اکبر۔‘‘

سوشل میڈیا پر صارفین راکھی ساونت کے اس جذبے کو سراہ رہے ہیں اور پیاری مریم کے لیے دعائیں کر رہے ہیں۔ کئی صارفین نے افسوس کا اظہار کیا کہ مریم نے نوزائیدہ بچوں کو چھوڑ کر اس دنیا سے رخصت لیا، اور ان کی اچانک جدائی سمجھ سے باہر ہے۔

پیاری مریم کی یادگار شخصیت، خوش مزاجی اور تخلیقی ویڈیوز ان کے مداحوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی، اور ان کے انتقال نے سوشل میڈیا کمیونٹی کو ایک عظیم نقصان سے دوچار کر دیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter