سینئر اداکارہ Rabia Noreen نے انکشاف کیا ہے کہ اپنے شوہر اور معروف اداکار Abid Ali کے انتقال کے بعد وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہو گئی تھیں اور ایک مشکل دور سے گزریں۔
ایک شادی کی تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے رابعہ نورین نے بتایا کہ انہیں “مینٹل ہیلتھ” کے تصور کا حقیقی ادراک اس وقت ہوا جب وہ خود اس کیفیت سے گزریں۔ ان کے مطابق اس دوران وہ ڈپریشن جیسے مسئلے کا شکار رہیں، جس میں روزمرہ زندگی کی سرگرمیوں میں دلچسپی ختم ہو جاتی ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ اس مشکل وقت میں ان کے بہن بھائیوں نے ان کا بھرپور ساتھ دیا، جبکہ ان کے بھائی جو ہومیوپیتھک ڈاکٹر ہیں، نے ان کے علاج میں مدد کی۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس کیفیت سے نکلنے کے لیے سب سے اہم کردار انسان کی اپنی کوشش اور ارادہ ہوتا ہے۔
رابعہ نورین نے ذہنی صحت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ذہنی دباؤ جسمانی صحت پر بھی براہِ راست اثر ڈالتا ہے، اس لیے اگر مزاج میں مستقل اداسی یا تلخی محسوس ہو تو فوری طور پر کسی سے بات کرنی چاہیے اور مدد حاصل کرنی چاہیے۔
