جنگ جاری رہی تو تیل کی قیمت 150 ڈالر فی بیرل تک جا سکتی ہے:قطر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

قطر کے وزیرِ توانائی سعد شرید تالكعبی نے مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر جنگ جاری رہی تو عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں شدید اضافہ ہو سکتا ہے۔

latest urdu news

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزیرِ توانائی نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک چند ہفتوں میں توانائی کی پیداوار روک سکتے ہیں، جس کا اثر عالمی معیشت پر براہِ راست پڑے گا۔

سعودی عرب میں عیدالفطر پر نجی شعبے کے لیے 4 روزہ تعطیلات کا اعلان

سعد شرید تالكعبی نے واضح کیا کہ جنگ کی صورت میں خلیجی ممالک سے توانائی کی برآمدات متاثر ہوں گی اور اگر کشیدگی بڑھی تو تیل کی قیمت 150 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ صورتحال عالمی مالیاتی اور توانائی کی منڈیوں کے لیے سنگین چیلنج ثابت ہو سکتی ہے، اس لیے متعلقہ ممالک کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter