جمعہ, 25 اپریل , 2025

آلودگی کے خاتمے کے لیے پنجاب حکومت اقدامات کر رہی ہے، مریم اورنگزیب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آلودگی کے خاتمے کے لیے پنجاب حکومت اقدامات کر رہی ہے۔

لاہور، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پلاسٹک کے استعمال کا خاتمہ یقینی بنایا جا رہا ہے، مختلف روٹس پر الیکٹرک بسیں چلائی جا رہی ہیں۔

latest urdu news

ماحولیاتی کانفرنس سے ویڈیو لنک خطاب کے دوران سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ طلبہ کو ای بائیکس کی فراہمی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، آلودگی کے خاتمے کے لیے پنجاب حکومت مثبت اقدامات کر رہی ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عوام کی آگاہی کے لیے بھی مہم چلائی جا رہی ہے، سموگ کے خاتمے کے لیے حکومت تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

سینئر صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ ایئرکوالٹی موبائل مانیٹرز پنجاب میں لائے جا رہے ہیں، فصلوں کی باقیات جلانے کے حوالے سے بھارت کے ساتھ معاملہ اٹھایا ہے۔

اڈیالہ جیل داخلے سے کیوں روکا؟ فیصل چوہدری کی جیل انتظامیہ سے بدکلامی

دوسری جانب جماعت اسلامی نے 8 فروری کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔

جماعت اسلامی پاکستان نے 8 فروری کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے اور صوبائی دارالحکومت کراچی میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter