لاہور میں بسنت کے موقع پر ممکنہ چار روزہ تعطیلات، ضلعی انتظامیہ کی تجویز

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 لاہور میں بسنت کے جشن کے موقع پر شہر میں چار روزہ تعطیلات کے امکانات ہیں۔ ذرائع کے مطابق جمعرات 5 فروری کو کشمیر ڈے کی چھٹی پہلے سے طے شدہ ہے، جبکہ ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں بھی پہلے سے طے ہیں۔

latest urdu news

ضلعی انتظامیہ نے جمعہ کی چھٹی کی تجویز بھی پیش کی ہے، جس کے منظور ہونے پر لاہور میں ایک ساتھ چار دن کی چھٹیاں ہو جائیں گی۔

چھٹیوں کے دوران ٹریفک کا بوجھ معمول سے کم رہنے کا امکان ہے اور سڑکوں پر موٹرسائیکلوں کی روانی بھی کم متوقع ہے، جس سے شہریوں کے لیے آمد و رفت آسان ہو جائے گی۔

لاہور میں بسنت 2026 کی اجازت، 6 تا 8 فروری پتنگ بازی ہوگی

لاہور میں بسنت کی تقریبات 6، 7 اور 8 فروری کو متوقع ہیں، اور انتظامیہ نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ جشن کے دوران احتیاط کریں اور ٹریفک قوانین کی پابندی کریں۔ اس کے علاوہ انتظامیہ اضافی ٹریفک انتظامات بھی کرے گی تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter