ایران کی ایٹمی تنصیب پر ممکنہ حملے ،روس نے عملے کے انخلا کا عندیہ دے دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 روسی ایٹمی توانائی کارپوریشن کے سربراہ الیکسی لیخاچیوف نے کہا ہے کہ اگر ایران میں کشیدگی مزید بڑھ گئی تو روس اپنے ماہرین اور انجینئرز کو بوشہر ایٹمی پلانٹ سے بحفاظت نکالنے کے لیے تیار ہے۔

latest urdu news

الیکسی لیخاچیوف نے روسی میڈیا کو بتایا کہ بوشہر ایٹمی بجلی گھر کی صورتحال پر روسی حکام مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور وزارتِ خارجہ اور وزارتِ دفاع کے ساتھ مل کر ممکنہ انخلا کے تمام آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق، ضرورت پڑنے پر فوری اقدامات کے ذریعے روسی عملے کو محفوظ طور پر نکالا جائے گا۔

ایران امریکا کشیدگی میں اضافہ، برطانیہ کا قطر میں لڑاکا طیارے تعینات کرنے کا اعلان

انہوں نے یاد دلایا کہ گزشتہ سال جون میں ایران کی بعض جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کے دوران بوشہر پلانٹ کو نشانہ نہیں بنایا گیا تھا، تاہم اس وقت بھی پلانٹ میں سینکڑوں روسی ماہرین خدمات انجام دے رہے تھے۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ بوشہر پلانٹ میں روسی ماہرین کی موجودگی ہے۔

لیخاچیوف نے خبردار کیا کہ بوشہر ایٹمی پلانٹ پر کسی بھی قسم کے حملے کے نتائج انتہائی خطرناک ہو سکتے ہیں اور یہ 1986 میں یوکرین کے چرنوبل ایٹمی حادثے جیسی تباہی کا سبب بن سکتے ہیں۔ روس نے اس بیان کے ذریعے ممکنہ حملے کے خطرات کے پیشِ نظر اپنی تیاری اور پیشگی حفاظتی اقدامات کا عندیہ دیا ہے۔

یہ پیش رفت ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران سامنے آئی ہے، اور اس سے عالمی سطح پر توانائی اور سیکیورٹی کے حوالے سے تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter