چارسدہ میں فائرنگ کا واقعہ، پولیس اہلکار شہید، محکمہ صحت کا ملازم زخمی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

چارسدہ: غنی خان روڈ پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی جانب سے کار پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ محکمہ صحت کا ایک ملازم شدید زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق شہید اہلکار کی شناخت فاروق کے نام سے ہوئی ہے، جو نیب آفس میں تعینات تھا۔ حملے کے بعد موٹر سائیکل سوار ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔

latest urdu news

واقعے کے فوراً بعد لاش اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter