گجرات میں پولیس کی کارروائی، ملزم سے 5 لیٹر دیسی شراب برآمد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

latest urdu news

اسی سلسلے میں گجرات پولیس نے تھانہ سول لائن کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ایس آئی کلیم اللہ، انچارج چوکی جٹووکل، پولیس ٹیم کے ہمراہ گشت پر تھے کہ جلال چیمہ کالونی کے قریب ایک مشکوک شخص کو روک کر اس کی تلاشی لی گئی۔

ملزم نے اپنی شناخت زین ولد آصف سکنہ رنگ پورہ گجرات کے نام سے کرائی۔ دورانِ تلاشی اس کے قبضے سے پانچ لیٹر دیسی ساختہ شراب برآمد ہوئی۔

اسسٹنٹ کمشنر گجرات کا سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ، نیلامی کے عمل کی نگرانی

پولیس کے مطابق ملزم شراب رکھنے کے لیے کوئی لائسنس یا اجازت نامہ پیش نہ کر سکا جس پر اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

گجرات پولیس کا کہنا ہے کہ معاشرے کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کرنے کے لیے ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رکھی جائیں گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter