لندن کنسرٹ میں فلسطینی عوام کیلئے تاریخی یکجہتی، 2 ملین ڈالر جمع

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن میں فلسطینی عوام کی امداد کے لیے ایک شاندار فنڈ ریزنگ شو کا انعقاد ہوا، جس میں دنیا بھر سے فنکار، سماجی کارکن، اور سیاسی نمائندے شریک ہوئے۔

latest urdu news

"Together for Palestine” کے عنوان سے یہ تقریب ویمبلی ایرینا میں منعقد ہوئی، جہاں انسانی ہمدردی اور اتحاد کا بے مثال مظاہرہ دیکھنے کو ملا۔

کنسرٹ میں برطانوی اور فلسطینی فنکاروں نے اپنی پرفارمنس سے شرکاء کے دل جیت لیے۔ مشہور برطانوی بینڈ باسٹیل، گلوکار جیمز بلیک، اور پالوما فیتھ سمیت دیگر فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر ایک نوجوان فلسطینی گلوکارہ نے ایک خصوصی نغمہ پیش کیا، جو شرکاء کی جانب سے بھرپور داد کے ساتھ سراہا گیا۔

فلسطینی ریاست کی حمایت پر اختلاف: ٹرمپ کا برطانیہ کے مؤقف سے اظہارِ لاتعلقی

تقریب میں کئی اہم شخصیات نے خطاب کیا جن میں ہالی ووڈ اداکارہ فلورنس پُو، اداکارہ نکولا کاگلین، بینڈکٹ کمبر بیچ، معروف صحافی مہدی حسن اور اقوام متحدہ کی نمائندہ فرانسسکا البانیز شامل تھیں۔ مہدی حسن نے سامعین سے اپیل کی کہ وہ فلسطینی عوام کے لیے آواز بلند کرتے رہیں۔

کنسرٹ کے اختتام پر معروف موسیقار برائن اینو اور اداکارہ و سماجی کارکن جمیلا جمیل نے فلسطین کے لیے 2 ملین ڈالر کی فنڈنگ جمع ہونے کا باضابطہ اعلان کیا۔ اس تقریب کو فلسطینی عوام سے عالمی یکجہتی کا ایک تاریخی لمحہ قرار دیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter