پاکستان کی پہلی بلٹ ٹرین چلانے کا اعلان، لاہور اور راولپنڈی کے درمیان سفر کا دورانیہ کیا ہوگا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت نے پاکستان کی پہلی بلٹ ٹرین چلانے کا اعلان کردیا ہے۔

لاہور: پنجاب حکومت نے پاکستان کی پہلی بلٹ ٹرین چلانے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ڈی جی پی آر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اس منصوبے کا باضابطہ اعلان کیا۔

latest urdu news

انہوں نے کہا کہ لاہور سے راولپنڈی تک چلنے والی بلٹ ٹرین 2 گھنٹے 20 منٹ میں اپنا سفر مکمل کرے گی۔ اس منصوبے کے تحت دونوں شہروں کے درمیان تیز رفتار اور محفوظ سفری سہولت فراہم کی جائے گی، جس سے مسافروں کو زیادہ آسانی اور وقت کی بچت ہوگی۔

عظمیٰ بخاری نے مزید بتایا کہ پنجاب حکومت پہلی ایئر لائن بھی شروع کرنے کے لیے تیار ہے، اور ایئر لائن کے لیے 4 طیارے لیز پر لیے جائیں گے۔

پریس کانفرنس کے دوران عظمیٰ بخاری نے مقبوضہ کشمیر میں حالیہ افسوسناک واقعات پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تمام لیڈر شپ نے پہلگام میں پیش آنے والے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے، تاہم بھارت کی جانب سے کوئی پیغام نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا اس واقعے سے کوئی تعلق نہیں، اور بھارت نے بغیر تحقیقات کے پاکستان پر الزام عائد کیا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بھارت کا یہ معمول بن چکا ہے کہ وہ بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزامات لگاتا ہے اور اس کا میڈیا اس کو مصالحے لگا کر پیش کرتا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پاکستان کے فوجی جوان اپنی جان کی قربانی دیتے ہیں نہ کہ تنخواہوں کے لیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب پاکستان کا ایک فوجی جوان شہید ہوتا ہے تو اس کی ماں دوسرا بیٹا بھی فوج میں بھیجنا چاہتی ہے۔

انہوں نے بھارتی حکومت کے پاکستان کے پانی پر دعوے کے بارے میں بھی بات کی اور کہا کہ یہ ایک پری پلانڈ پروپیگنڈہ ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter