پاکستانی صحافی نے قاسم سوری کی شکایت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تک پہنچا دی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کے معروف صحافی اور تجزیہ کار رضوان رضی نے سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی سرگرمیوں پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی توجہ دلاتے ہوئے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ ’’مسٹر ٹرمپ، یہ شخص آپ کی فوجی پریڈ میں خلل ڈالنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، اس کی نقل و حرکت پر نظر رکھیں۔‘‘

latest urdu news

واقعہ کی تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے عمران خان کی رہائی اور موجودہ حکومت کے خلاف امریکا میں احتجاجی ریلی کی تیاریاں جاری ہیں۔ بیرون ملک مقیم پی ٹی آئی رہنما سوشل میڈیا پر کارکنان کو احتجاج میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں، جبکہ وینز کے ذریعے عوامی مقامات پر مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔

اسی حوالے سے ایک سوشل میڈیا صارف نے قاسم سوری سے سوال کیا کہ "ایمبیسی کے سامنے احتجاج کا کیا فائدہ ہوگا؟” جس پر قاسم سوری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فوجی پریڈ اسی دن وائٹ ہاؤس کے قریب کانسٹی ٹیوشن ایونیو پر ہو رہی ہے، اور پورے علاقے کو بند کر دیا جائے گا۔

قاسم سوری کے اس بیان پر رضوان رضی نے فوری ردعمل دیتے ہوئے ان کی پوسٹ کو ٹرمپ کو ٹیگ کر کے توجہ دلوائی، جس سے یہ معاملہ سوشل میڈیا پر مزید زیر بحث آ گیا۔

دوسری جانب، پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر ان احتجاجی سرگرمیوں سے واضح لاتعلقی کا اعلان کر چکے ہیں۔ ان کا مؤقف ہے کہ پارٹی کا ان ریلیوں یا مظاہروں سے کوئی تعلق نہیں۔

ادھر، امریکا میں پی ٹی آئی کی سرگرمیوں اور ٹرمپ پریڈ کی سیکیورٹی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے، اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ امریکی حکام ان حرکات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter