پاکستان کرکٹ ٹیم چھاتی کے سرطان سے آگاہی مہم کے تحت جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں خصوصی گلابی کٹ پہن کر میدان میں اترے گی۔
یہ اقدام پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی پنک ربن پاکستان کے ساتھ شراکت داری کے تحت کیا جا رہا ہے۔
میچ کے دوران نہ صرف پاکستانی ٹیم بلکہ جنوبی افریقی کھلاڑی اور میچ آفیشلز بھی گلابی ربن پہنیں گے۔ اس کے علاوہ میچ میں استعمال ہونے والی اسٹمپس بھی گلابی رنگ کی ہوں گی اور کمنٹیٹرز براہِ راست نشریات میں آگاہی پیغامات پیش کریں گے۔
ٹیسٹ کرکٹ کی کمی قومی ٹیم کی شکست کی بڑی وجہ ہے، اظہر محمود
پنک ربن اسپتال لاہور اس موقع پر 28 اکتوبر کو مفت اسکریننگ اور چیک اپ کی سہولیات فراہم کرے گا۔ پی سی بی کے سی او او سمیر احمد سید کا کہنا ہے کہ کرکٹ کے ذریعے عوام میں آگاہی پھیلانا پی سی بی کی دیرینہ کوشش رہی ہے۔
