پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے لیے ابتدائی اسکواڈ آئی سی سی کو بھجوا دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے لیے ابتدائی اسکواڈ کے کھلاڑیوں کے نام انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو بھیج دیے ہیں۔

latest urdu news

ابتدائی اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں میں دورہ سری لنکا کے کھلاڑیوں کے ساتھ اسٹار کھلاڑی بابراعظم، شاہین آفریدی اور حارث رؤف کے نام بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی 31 جنوری تک بغیر آئی سی سی کی اجازت کے اسکواڈ میں تبدیلی کر سکتا ہے، لیکن اس کے بعد کسی بھی تبدیلی کے لیے آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری ضروری ہوگی۔ ابتدائی 15 رکنی اسکواڈ کے ساتھ ریزرو کھلاڑیوں کے نام بھی بھجوائے گئے ہیں تاکہ ضرورت پڑنے پر ٹیم میں اضافہ ممکن ہو۔

پی سی بی سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوران ایک سے دو کھلاڑیوں کی فارم دیکھنے کا ارادہ رکھتا ہے، اور اسی بنیاد پر ورلڈکپ اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے حتمی اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔

انڈونیشیا کے باؤلر گیدے پریاندانا نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کا آغاز 7 فروری سے بھارت اور سری لنکا میں مشترکہ طور پر ہوگا، جس میں پاکستان کے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے جائیں گے۔ سیمی فائنل اور فائنل تک رسائی کی صورت میں بھی میچز اسی ملک میں منعقد ہوں گے۔

دورۂ سری لنکا کے لیے پاکستان کی اسکواڈ میں کپتان سلمان علی آغا، عبدالصمد، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، خواجہ محمد نافع، محمد نواز، محمد سلمان مرزا، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، شاداب خان، عثمان خان اور عثمان طارق شامل ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter