ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے میں آج پاکستان اور بنگلہ دیش ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔
یہ اہم میچ دبئی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جہاں فتح حاصل کرنے والی ٹیم ایونٹ کے فائنل میں بھارت کے ساتھ جگہ پکی کرے گی۔
گرین شرٹس کے لیے یہ میچ نہایت اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ فتح کی صورت میں وہ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم بن جائے گی۔ اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان 16 ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں پاکستان نے 14 میں کامیابی حاصل کی، جبکہ بنگلہ دیش صرف 2 میچ جیت سکا ہے۔
پاکستانی اسکواڈ کی حالیہ فارم کچھ مسائل کا شکار ہے، خاص طور پر کپتان سلمان علی آغا اور اوپنر صائم ایوب کی کارکردگی توقعات سے کم رہی ہے۔ ان کی جگہ آج کے میچ میں نوجوان بلے باز حسن نواز کو موقع دیے جانے کا امکان ہے۔
فخر زمان فٹ قرار، ہیلمٹ پر گیند لگنے کا معاملہ کلیئر
میچ سے قبل پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے پرعزم انداز میں کہا ہے کہ "فائنل میں حریف بھارت ہو یا کوئی اور، فتح ہمارا ہی مقدر ہوگی۔”
واضح رہے کہ بھارت پہلے ہی بنگلہ دیش کو شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ بنا چکا ہے، اب نگاہیں اس بات پر مرکوز ہیں کہ پاکستان ٹائیگرز کو پچھاڑ کر ان کے مدمقابل آتا ہے یا نہیں۔