جمعرات, 8 مئی , 2025

ایل او سی پر دشمن کو کرارا جواب، پاک فوج کی کامیاب کارروائیاں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، بھارتی جارحیت کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر دشمن کی متعدد پوسٹوں کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔

latest urdu news

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے بھارتی حملوں کے جواب میں بھرپور ردعمل دیتے ہوئے چری کوٹ سیکٹر کے بالمقابل واقع جبڑی پوسٹ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔

کارروائی کے نتیجے میں پوسٹ میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث بھارتی فوجی اپنی جان بچانے کے لیے پوسٹ چھوڑ کر فرار ہو گئے، ویڈیوز میں پوسٹ سے اٹھتا دھواں اور تباہی کے مناظر واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔

مزید بتایا گیا ہے کہ پونچھ سیکٹر میں بھارتی 93 بریگیڈ ہیڈ کوارٹر کی تباہی کی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے، جبکہ اس سے پہلے اڑی سیکٹر میں 12 بریگیڈ کو بھی شدید نقصان پہنچایا گیا تھا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج بھارتی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دے رہی ہے اور دشمن کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter