اوورسیز پاکستانی گجرات کا سرمایہ اور فخر، چوہدری حسین الٰہی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما چوہدری حسین الٰہی نے اوورسیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ضلع گجرات کا اصل سرمایہ اور فخر ہیں۔

latest urdu news

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ضلع انہی لوگوں کی محنت اور لگن کی بنیاد پر کھڑا ہے اور چلتا ہے، اور ان کی کاوشیں کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں۔

چوہدری حسین الٰہی نے کہا کہ اکثر دیکھا گیا ہے کہ بیرون ملک مقیم دوسری اور تیسری نسلیں اپنے وطن سے دور ہو جاتی ہیں، لیکن گجرات کے تارکین وطن نے نہ اپنا رویہ بدلا اور نہ ہی اپنی شناخت چھوڑی۔ بلکہ وہ پہلے سے بڑھ کر اپنے علاقے اور بزرگوں کی خدمت کر رہے ہیں۔

گجرات میں سیلاب کی صورتحال تشویشناک، ریسکیو آپریشن جاری ہے: چوہدری شافع حسین

انہوں نے بتایا کہ حلقہ این اے 63 کے بیشتر دیہات میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے تعاون سے ویلفیئر کے کام جاری ہیں۔ یہ لوگ اپنی محنت کی کمائی سے غریب خاندانوں کی مدد اور مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، جو کہ ضلع گجرات کے لیے باعث فخر ہے۔

چوہدری حسین الٰہی نے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ آج کے کنونشن کا مقصد صرف اور صرف اوورسیز پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرنا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ تارکین وطن کی مہمان نوازی اور خدمت کی مثالیں دی جاتی ہیں اور گجرات کی خوشحالی انہی کی انتھک محنت اور کوششوں کا نتیجہ ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter