بلوچستان میں آپریشن، 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع شیرانی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7 بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

latest urdu news

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائی یکم اکتوبر کو دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی، جس میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

ہلاک شدہ دہشتگرد بھارتی پراکسی تنظیم "فتنہ الخوارج” سے تعلق رکھتے تھے اور علاقے میں متعدد تخریب کاری کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ آپریشن کے دوران دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔

خضدار میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، خواتین کے بھیس میں فرار ہونے والے 4 دہشت گرد گرفتار

آئی ایس پی آر نے پاکستانی افواج کے عزم کا اعادہ کیا کہ وہ بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ یکم اکتوبر کو کوئٹہ میں بھی فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف آپریشن میں 10 دہشتگرد ہلاک کیے گئے تھے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter