پاکستان نے 192 ممالک کے شہریوں کے لیے آن لائن ویزا اور 120 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت متعارف کرا دی ہے۔
یہ اعلان وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ نے سسٹین ایبل ٹورزم فورم اینڈ ایکسپو کے دوران کیا، جو ایف پی سی سی آئی اور اسلامک چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے منعقد ہوا۔
قیصر احمد شیخ نے بتایا کہ نئے ڈیجیٹل نظام کے تحت غیر ملکی شہری پاکستان کے ویزے کے لیے آن لائن درخواست دے سکیں گے، جس کے لیے اب کسی سفارتخانے کے دورے کی ضرورت نہیں۔ اس عمل سے ویزا حاصل کرنا تیز، آسان اور شفاف ہو گیا ہے۔
دبئی کا ’ورچوئل ورک ویزا‘: ریموٹ ملازمین اور آن لائن بزنس مالکان کے لیے سنہری موقع
وزیر نے کہا کہ یہ اصلاحات بین الاقوامی سیاحت کو فروغ دیں گی اور غیر ملکی زائرین کے لیے پاکستان کی قدرتی خوبصورتی اور ثقافتی ورثے سے لطف اندوز ہونا آسان بنائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاحت ملازمتیں پیدا کرنے، تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور ملک کے جی ڈی پی میں اضافہ کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
