جمعہ, 25 اپریل , 2025

رمضان پیکج کیلئے آن لائن پورٹل اور ہیلپ لائن قائم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، حکومت پنجاب کی جانب سے رمضان پیکج کیلئے آن لائن پورٹل اور ہیلپ لائن بھی قائم کردی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت نگہبان رمضان پیکج کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں مختلف تجاویز اور سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔

latest urdu news

اجلاس میں وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ نگہبان رمضان پیکج کے لیے پی ایس ای آر میں رجسٹریشن ضروری ہے، جب کہ گھر بیٹھے آن لائن پورٹل پر بھی اپلائی کیا جاسکتا ہے۔

علاوہ ازیں یونین کونسل اور بلدیہ دفاتر میں رجسٹریشن کرائی جاسکتی ہے اور ساتھ ہی نگہبان رمضان پیکج کے لیے ہیلپ لائن بھی قائم کردی گئی ہے۔

اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ نگہبان رمضان پیکج نادار لوگوں کا حق اور حکومت کا فرض ہے، عوام کو عزت و احترام کے ساتھ ان کا حق ملنا چاہیے، نگہبان رمضان پیکج کے لیے عوام کا لائنوں میں لگنا پسند نہیں۔

دوسری جانب مشیر وزیراعظم پاکستان رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والوں کو کوئی ونڈو نہیں ملی ہے اور جس طرف یہ دیکھ رہے ہیں انہوں نے کسی سیاسی ایجنڈے پر گفتگو نہیں کرنی۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter