لاہور،پاکستان شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابق اداکارہ نور بخاری کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
انہوں نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اللہ نے انہیں بیٹی کی نعمت سے نوازا ہے جس کا نام "دعا زہرہ” رکھا گیا ہے۔
نور بخاری نے اپنی اور نومولود بیٹی کے ہاتھ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے قرآن کی آیت کا ترجمہ لکھاکہ تو تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟
انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اللہ نے ہمیں دعا زہرہ کی صورت میں بہت خوبصورت تحفہ عطا کیا ہے، دعا ہے کہ اللہ اسے ہر نظر بد سے محفوظ رکھے، میری بیٹی کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے نور بخاری کو بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد دی جا رہی ہے۔
یاد رہےکہ نور بخاری نے 2017 میں شوبز چھوڑ دیا تھا، ان کی4 شادیاں ناکامی سے دوچار ہو چکی تھیں جبکہ موجودہ شوہر عون چوہدری کے ساتھ ان کی پانچویں شادی ہے۔