پاکستانی مسافروں کے لیے خوشخبری : سعودیہ کے لائلٹی پروگرام "الفرسان” کی نئی پیشکش

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی: سعودی ایئرلائنز کے مقبول لائلٹی پروگرام الفرسان نے پاکستانی مسافروں کے لیے ایک شاندار اور سہل ادائیگی کی سہولت Cash + Miles کے طور پر متعارف کروا دی ہے، جس کا مقصد سفر کو نہ صرف آسان بلکہ مزید سستا بنانا ہے۔

اس نئی سہولت کے تحت پاکستانی مسافر اپنے فلائٹ ٹکٹ کی قیمت کو مکمل نقد رقم سے ادا کرنے کے بجائے، الفرسان مائلز (Miles) کے ساتھ جزوی طور پر ادا کر سکتے ہیں، جبکہ باقی رقم کی ادائیگی نقد میں کی جا سکتی ہے۔ یہ سہولت سعودیہ کی ڈیجیٹل بکنگ سروس کے ساتھ براہ راست منسلک ہے اور ویب سائٹ و موبائل ایپ پر دستیاب ہے۔

latest urdu news

یہ اقدام ان پاکستانی مسافروں کے لیے خاص طور پر فائدہ مند ہے جو عمرہ، حج، کاروباری یا خاندانی دوروں کے لیے جدہ، ریاض، دمام اور دیگر سعودی شہروں سے کراچی، اسلام آباد، لاہور اور پاکستان کے دیگر شہروں کا سفر کرتے ہیں۔

اب مسافر بغیر کسی نشست کی مخصوصی شرط کے ٹکٹ بک کر سکتے ہیں اور سفر سے متعلق تبدیلیاں یا ری فنڈ کی درخواستیں بھی آن لائن “Manage My Booking” کے ذریعے باآسانی کر سکتے ہیں۔

یہ اقدام سعودیہ کی اس وسیع حکمت عملی کا حصہ ہے، جس کا مقصد اپنے مسافروں کو عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرنا اور سفر کے ہر مرحلے کو آسان بنانا ہے — چاہے وہ ٹکٹ بکنگ ہو، پرواز میں تبدیلی یا بعد از فروخت معاونت۔

الفرسان پروگرام نہ صرف سعودیہ کی پروازوں پر کام کرتا ہے بلکہ Flyadeal اور SkyTeam کے دیگر شراکت دار ایئرلائنز کے ساتھ بھی منسلک ہے، جس کے ذریعے پاکستانی مسافر خصوصی ڈسکاؤنٹس، اضافی مراعات اور بونس مائلز سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

 

سعودیہ ایئرلائنز کا یہ نیا اقدام واضح کرتا ہے کہ وہ ڈیجیٹل سلوشنز اور عالمی معیار کی صارف خدمات کے ذریعے اپنے پاکستانی مسافروں کو پہلے سے بہتر، آرام دہ اور فائدہ مند سفری تجربہ فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter