قومی کرکٹر ابرار احمد شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی کرکٹر ابرار احمد آج رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔

latest urdu news

گزشتہ شب ان کی مہندی کی تقریب منعقد ہوئی، جس کی تصاویر ابرار نے انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نکاح مکمل ہو چکا ہے اور ابرار آج دلہن کو گھر لے جائیں گے۔ ان کا ولیمہ چھ اکتوبر کو ہوگا۔

ابرار احمد نے حال ہی میں ایشیا کپ میں سری لنکا کے خلاف میچ میں دلچسپ انداز میں وکٹ لینے کا جشن منایا تھا، جسے سری لنکن باؤلر نے بھی کاپی کیا تھا۔ یہ واقعہ سوشل میڈیا پر خاصی توجہ کا مرکز بنا تھا۔

اب ابرار قومی ٹیم کے ساتھ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں بھی حصہ لیں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter