آئی فون کی نئی اپڈیٹ میں برہنہ ویڈیو کالز خودکار طور پر بند 

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایپل نے اپنے نئے آپریٹنگ سسٹم iOS 26 میں ایک ایسا فیچر متعارف کرایا ہے جو صارفین کے لیے حیرت اور بحث کا باعث بن گیا ہے۔ نئی اپڈیٹ کے تحت اگر فیس ٹائم ویڈیو کال کے دوران کسی صارف کے جسم پر کپڑے نہ ہوں تو کال خودکار طور پر روک دی جاتی ہے۔

یہ فیچر "فیملی سیفٹی ٹولز” کا حصہ ہے، جس کا مقصد بچوں کو غیر اخلاقی مواد سے بچانا ہے۔ ایپل کے مطابق، یہ سسٹم کال کے دوران برہنگی کی صورت میں ویڈیو کو بلر کر دیتا ہے یا مکمل طور پر بند کر دیتا ہے، اور اگر ایسی تصاویر کسی بچے کو بھیجی جائیں، تو سسٹم انہیں روک دیتا ہے۔

latest urdu news

تاہم، ٹیکنالوجی ویب سائٹ iDeviceHelp نے انکشاف کیا ہے کہ یہ فیچر صرف بچوں کے لیے مخصوص نہیں بلکہ تمام صارفین پر اثر انداز ہو رہا ہے۔ بیٹا ورژن میں ہونے والے تجربات کے دوران، جیسے ہی کال میں برہنگی کا پتہ چلا، سسٹم نے فوری طور پر ویڈیو اور آڈیو فیڈز روک دیں اور اسکرین پر وارننگ ظاہر ہوئی۔ صارفین کو دو آپشنز دیے گئے: کال جاری رکھیں یا ختم کریں۔

ایپل کا کہنا ہے کہ یہ تمام عمل مشین لرننگ ماڈلز کے ذریعے لوکل ڈیوائس پر ہوتا ہے اور کوئی ڈیٹا کمپنی کے سرورز پر نہیں بھیجا جاتا، تاکہ صارف کی پرائیویسی محفوظ رہے۔

تاہم ناقدین کا مؤقف ہے کہ یہ فیچر بالغ صارفین کی آزادی اور پرائیویسی پر قدغن ہے، اور اسے ڈیجیٹل نگرانی کی ایک نئی شکل قرار دیا جا رہا ہے۔

ایپل کی جانب سے تاحال اس بارے میں کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا کہ یہ پابندی صرف بچوں کے لیے ہے یا یہ آئندہ تمام صارفین پر لاگو کی جائے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter