میری بگو، جوڑی کی نادیہ خاتون نہیں، مرد نکلا: سوشل میڈیا پر تہلکہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

انسٹاگرام پر راتوں رات شہرت پانے والی جوڑی ’میری بگو‘ کے بارے میں ایک بڑا انکشاف سامنے آیا ہے۔ جس ’نادیہ‘ کو لوگ خاتون سمجھتے تھے، وہ درحقیقت ایک مرد نکلا۔

latest urdu news

’میری بگو‘، ’نادیہ میری سونی‘، ’سوانی میری بگو‘ جیسے جملوں سے شہرت حاصل کرنے والی اس جوڑی نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی تھی۔ تاہم اب مختلف پلیٹ فارمز پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ’نادیہ‘ نے عورت کا روپ دھار رکھا ہے تاکہ زیادہ شہرت حاصل کی جا سکے۔

یہ انکشاف سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید بحث چھڑ گئی ہے۔ کچھ صارفین جوڑی کو گمراہ کن مواد پیش کرنے پر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، جبکہ دیگر ان کی آزادی اظہار کی حمایت کر رہے ہیں۔

یہ جوڑی اپنی منفرد اور عجیب و غریب ویڈیوز کی وجہ سے خاصی مقبول ہوئی، خاص طور پر ’نادیہ‘ کا مختصر جواب ’جی، جی‘ لوگوں کو بہت پسند آیا تھا۔

’میری بگو‘ کا رجحان انٹرنیٹ صارفین کی بڑی تعداد کی توجہ حاصل کرنے میں بے حد کامیاب رہا ہے، اور اب یہ نیا انکشاف اس کے گرد سنسنی پیدا کر رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter