محمد عامر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 400 وکٹوں کا سنگِ میل عبور کر لیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی ٹیم کے سابق لیفٹ آرم فاسٹ بولر محمد عامر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 400 وکٹیں حاصل کر کے ایک بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

یہ سنگِ میل انہوں نے کیرئبین پریمیئر لیگ (CPL) 2025 کے دوران عبور کیا، جہاں وہ ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کر رہے تھے۔
محمد عامر نے یہ وکٹ اینٹیگوا اینڈ باربودا فیلکنز کے خلاف سر ویوین رچرڈز اسٹیڈیم میں فابین ایلن کو آؤٹ کرکے حاصل کی۔

latest urdu news

343 ویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں یہ نمایاں کارکردگی دکھانے والے محمد عامر اب ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے ٹاپ 10 وکٹ لینے والے بولرز میں شامل ہو گئے ہیں اور آل ٹائم فہرست میں نویں نمبر پر موجود ہیں۔

محمد عامر کا دوٹوک مؤقف: موقع ملا تو آئی پی ایل ضرور کھیلوں گا
پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی وکٹیں وہاب ریاض کے نام ہیں جنہوں نے 348 میچز میں 413 وکٹیں حاصل کیں، اور ان کا اکانومی ریٹ 7.54 رہا ہے، وہ تین بار پانچ وکٹیں لینے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔

محمد عامر نے کہا، "فائنل میں کوئی غلطی کی گنجائش نہیں ہوتی، ہر گیند پر مکمل توجہ دینا ضروری ہے۔”

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter