سمندری حادثے میں جاں بحق شوہر کی یادگار ، بیوہ نے محبت کو امر کر دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہوائی، سمندر کی تہہ میں ایک منفرد یادگار قائم کر کے ہوائی کی رہائشی ایشلے بگ نے اپنے شوہر برائن بگ کی یاد کو ہمیشہ کے لیے زندہ کر دیا۔

latest urdu news

برائن کا انتقال 20 مئی 2018 کو ایک اسکوبا ڈائیونگ کورس کے دوران ہوا تھا، جب انہوں نے آکسیجن مشین بند کر دی تھی اور پانی میں داخل ہونے سے پہلے اسے دوبارہ آن کرنا بھول گئے، جس کے باعث وہ 90 فٹ گہرے سمندر میں جا گرے۔

ایشلے کو کیلیفورنیا کی کمپنی "لیونگ ریف میموریل” نے سمندر کی تہہ میں برائن کی راکھ سے ایک خصوصی مخروطی یادگار بنانے کی پیشکش کی، جسے انہوں نے قبول کیا۔ یہ یادگار اس مقام پر سمندر کی تہہ میں نصب کی گئی جہاں برائن اور ایشلے نے اپنی پہلی ڈائیو کی تھی۔

ہر سال 20 مئی کو برائن کے دوست و اہل خانہ اس یادگار پر آ کر انہیں یاد کرتے ہیں، اور ایشلے خود غوطہ لگا کر اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے یادگار پر پھول رکھتی ہیں۔

یہ یادگار تین فٹ بلند ہے اور امریکی پرچم میں لپٹی ہوئی ہے، جو برائن کی یاد اور محبت کی ایک زندہ مثال بن چکی ہے۔

 

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter