مہسم کرکٹ گراؤنڈ کے جھگڑے نے دوسری جان بھی لے لی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں کرکٹ میچ کے دوران ہونے والے جھگڑے کا ایک اور المناک پہلو سامنے آیا، حافظ طاہر ہسپتال میں دم توڑ گئے، اس سے قبل ان کے بھائی فاخر اقبال بھی گراؤنڈ میں ہی جاں بحق ہو گئے تھے۔

latest urdu news

مہسم کرکٹ گراؤنڈ میں میچ کے دوران ہونے والا جھگڑا ایک اور زندگی نگل گیا۔

لاہور کے ہسپتال میں کئی روز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد آج حافظ طاہر بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے انہی کے بھائی فاخر اقبال جھگڑے کے دوران کرکٹ گراؤنڈ میں ہی دم توڑ گئے تھے۔

اہلِ علاقہ اور دوست احباب کے مطابق یہ واقعہ کھیل کے دوران معمولی تنازعے سے شروع ہوا جو افسوسناک انجام تک جا پہنچا، جس نے دو نوجوان بھائیوں کی زندگیاں چھین لیں۔ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter