مولانا عبدالغفور حیدری دل کے دورے کے بعد ہسپتال داخل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی-ف) کے مرکزی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

latest urdu news

جمعیت علماء اسلام کے مطابق گزشتہ شب یہ عارضہ نمودار ہوا، جس کے باعث انہیں اسلام آباد کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ہسپتال میں مولانا عبدالغفور حیدری کا علاج جاری ہے، اور ان کی صحت کے حوالے سے متعلقہ اہلکار اور ڈاکٹر مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن، صوبائی امیر بلوچستان مولانا عبدالواسع، سینیٹر کامران مرتضیٰ اور دیگر رہنماؤں نے ہسپتال میں جا کر ان کی عیادت کی اور جلد صحت یابی کی دعا کی۔

جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ دل کی خرابی کی وجہ سے بے ہوش ہوئے،فیملی ذرائع

جمعیت علماء اسلام کی جانب سے تمام کارکنان اور ہمدردوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مولانا عبدالغفور حیدری کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعائیں کریں اور ان کے جلد صحت مند ہونے کے لیے دعاگو رہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter