آئی پی ایل چیئرمین راجیو شکلا بی سی سی آئی کے عبوری صدر بن گئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیو شکلا کو بورڈ کا قائم مقام (عبوری) صدر مقرر کر دیا گیا ہے۔

latest urdu news

بھارتی میڈیا، خاص طور پر این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، موجودہ صدر راجر بنی نے اپنا عہدہ چھوڑ دیا ہے، جس کے بعد بورڈ نے آئندہ انتخابات تک کے لیے راجیو شکلا کو یہ اہم ذمہ داری سونپی ہے۔

راجیو شکلا ستمبر 2025 میں ہونے والے بی سی سی آئی کے انتخابات تک اس عہدے پر برقرار رہیں گے۔ انتخابات کے بعد راجر بنی دوبارہ منتخب ہوئے تو وہ صدر کے طور پر کام جاری رکھ سکیں گے، بصورت دیگر بورڈ کو نیا صدر ملے گا۔

یاد رہے کہ راجیو شکلا کو پہلی بار 2015 میں آئی پی ایل چیئرمین مقرر کیا گیا تھا۔ اس کے بعد 18 دسمبر 2020 کو وہ بلامقابلہ بی سی سی آئی کے نائب صدر منتخب ہوئے۔

محمد شامی نے پاکستان سے میچ کھیلنے کے لیے شرط عائد کردی

راجیو شکلا بھارتی کرکٹ میں ایک تجربہ کار منتظم کے طور پر جانے جاتے ہیں اور بورڈ کے مختلف عہدوں پر ان کا وسیع تجربہ رہا ہے۔ ان کی عبوری صدارت میں بی سی سی آئی کے انتظامی اور انتخابی معاملات کو سنبھالنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter