لاہور پولیس نے طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کے کیس میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے مرکزی ملزم امیر فتح کے گھر پر چھاپہ مارا اور تین ملازمین کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے رنگ محل لاہور میں امیر فتح کے گھر چھاپہ مارا، تاہم ملزم خود اہل خانہ سمیت فرار ہو چکا تھا اور گھر کو تالے لگا کر چھوڑ گیا تھا۔ حراست میں لیے گئے ملازمین سے مرکزی ملزم کے بارے میں تفصیلی پوچھ گچھ کی جائے گی۔
واضح رہے کہ عدالت نے امیر فتح کی ضمانت آج خارج کر دی تھی اور جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے اسے جاوید بٹ قتل کیس میں مرکزی ملزم قرار دیا تھا۔ جاوید بٹ کو گزشتہ سال مال روڈ لاہور پر موٹرسائیکل سواروں نے گولیاں مار کر قتل کیا تھا۔
بالاج قتل کیس کے ملزم طیفی بٹ کی لاش ورثا کے حوالے، پوسٹ مارٹم رحیم یار خان میں مکمل
