صارفین ہوشیار! پاکستان میں غیر قانونی موبائل سموں کا بڑا بلاکنگ عمل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک میں غیر قانونی ٹریفک پر قابو پانے کے لیے ایک بڑا آپریشن شروع کیا ہے۔ پی ٹی اے نے تازہ ترین رپورٹس کے مطابق 1 لاکھ 63 ہزار 200 غیر قانونی موبائل سمز بلاک کر دی ہیں۔

latest urdu news

تفصیلات کے مطابق:

64 لاکھ 30 ہزار غیر فعال سمیں مستقل طور پر بند کی جا چکی ہیں۔

29 لاکھ 89 ہزار 925 سمیں مرحومین کے نام پر، جو اب کام نہیں کر رہی تھیں، ان پر کارروائی ہوئی۔

نئے اضلاع میں خواتین کے نام پر رجسٹرڈ 1 لاکھ 71 سمیں بھی بلاک کی گئیں۔

منسوخ شناختی کارڈز کے تحت 69 ہزار 246 سمیں بلاک ہوئیں۔

مزید برآں، 3 لاکھ 60 ہزار ضائع شدہ یا متروک شناختی کارڈز کی بنیاد پر 7 لاکھ 83 ہزار سمیں بند کی گئی ہیں۔

پی ٹی اے کی جانب سے ملک بھر میں چھاپے مارے گئے جن میں 62 چھاپوں میں 72 مشتبہ افراد جعلی سموں کی فروخت میں ملوث ہیں پکڑے گئے۔ اس کے علاوہ 193 غیر قانونی بایومیٹرک ڈیوائسز اور 11 ہزار 470 مشکوک سمز ضبط کی گئی ہیں، نیز 296 ہزار جعلی ڈیجیٹل فنگر پرنٹس ضبط کیے گئے ہیں۔

اس مہم کے دوران پی ٹی اے نے نیا ملٹی فنگر بایومیٹرک ویریفکیشن سسٹم متعارف کروایا، جس کے تحت پورے ملک میں 1 لاکھ 85 ہزار سے زائد لائیو فنگر پرنٹ ڈیوائسز نصب کر دی گئی ہیں۔ اب صرف مستند سروس سینٹرز ہی سم جاری کر سکیں گے اور نئی سموں کے اجرا کے درمیانی وقفے میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات صارفین کی حفاظت، شناختی فراڈ سے بچاؤ، اور موبائل نیٹ ورک کی سالمیت کو برقرار رکھنے کے لیے کیے گئے ہیں۔ صارفین کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ موبائل سم رجسٹریشن اور استعمال کے دوران صرف تصدیق شدہ ذرائع سے خدمات حاصل کریں تاکہ کسی بھی قسم کی دھوکہ دہی یا فراڈ سے بچا جا سکے

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter